مستونگ: مستونگ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی حساس ادارے کا جعلی آفیسرساتھی سمیت گرفتار،جعلی کارڈ اور منشیات برآمدجبکہ چوری و ڈکیتی کا بھی ایک اہم اشتہاری ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمدبلوچ اور ڈی ایس پی نوراحمد رند کے خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیلئے سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عبدالفتاح محمدحسنی کے سربرائی میں ایس آئی مقصود لغاری ایس آئی محمدیونس محمدشہی اے ایس نورحسن پر مشتمل سٹی پولیس کا چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا ایک جعلی انسپکٹرسلیم مینگل ساکن خضدار اور ساتھی نصراللہ محمدحسنی ساکن خضدار کو شمس آباد ناکہ کے قریب خفیہ اطلاع پر گرفتار کر کے انکے قبضے سے حساس ادارے کا کارڈ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ ایک اور کارروائی میں چند ماہ قبل تبلیغی مرکز کے قریب مسافر کوچ ڈکیتی میں ملوث ملزم اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے سٹی پولیس مزید تفتیش کررہی ہیں اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ایس ایچ او سٹی عبدالفتاح محمدحسنی نے پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہاکہ سٹی پولیس علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
اور علاقے کی امن کو خراب کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گاانھوں نے کہاکہ جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ عناصر اور مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں کا سلسلہ جارہی رہیگا۔