مستونگ: اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنے اپنوں میں مستونگ میں انھیر نگری راشن کی تقسیم کاری کے لیے بنائی گئی” ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی” کے ممبران کی جانب سے لاکھوں کی راشن اپنی ہی برادری اور عزیز و اقارب میں تقسیم کرنے کا انکشاف جبکہ غریب اور حقدار لوگ راشن کی حصول کے لیے در دھر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہے ایک کمیٹی ممبر نے تو حد کر دی تین تین بار اپنی کلی میں قبائلیت کی بنیاد پر راشن تقسیم کرنے کے بعد اب چوتھی باری کی کوششوں میں مصروف۔
ہیڈپٹی کمشنر مستونگ سے نوٹس لینے کی اپیل جبکہ اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنمامیرزوہیب خان موسیانی زہری میرنصیب اللہ موسیانی بلال احمد و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شمس آباد میں من پسند اور سرکاری ملازمین میں غریب مستحقین کے نام پر آنے والے راشن کو تقسیم کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیانھوں نے کہا ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر جو ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کی رکن بھی ہے۔
موصوف کی جانب سے اپنی کلی شمس آباد و گردنواح میں قبائلیت کی بنیاد پر من پسند افراد کے ساتھ ساتھ ایسے گھرانوں میں جن کے گھر میں کئی کئی سرکاری ملازمین موجود ہے ان میں راشن کی تقسیم کرنا غریب مستحقین کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے۔انھوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی لاک ڈاون سے دہاڑی دار اور غریب مزدور کار افراد اور گھرانے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتھا ہیکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کے ایک رکن کی جانب سے اپنے علاقہ میں غریبوں کے بجائے صاحب حیثیت لوگوں میں راشن کی تقسیم غریب مستحقین کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے۔انھوں نے کہاکہ شمس آباد میں تین بار راشن تقسیم کی گئی ہے۔مگر ایک بھی حقدار غریب تک راشن نہیں پہنچ سکا۔۔انھوں ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائے