کوئٹہ: بلوچستان میں لاک ڈاؤن 37 ویں روزمیں داخل،لاک ڈاؤن کے باعث مارکیٹیں،شاپنگ مالز،تجاراتی مراکز بند،فوڈ پوائنٹس،تربیتی مراکز،بیوٹی پارلزز مکمل طور پر بند ہیں،پیٹرول پمپس،کھجور سمیت اشیاء خودنوش کی دوکانوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار ہے۔
میڈیکل اسٹورز،کریانہ، سبزی، فروٹ،زرعی اور تعمیراتی شعبے کے مراکز لاک ڈاؤن سے مستنثیٰ ہیں۔بین اضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجود شہر کے تمام بینکوں کے باہر بل،چیک اورچالان جمع کروانے والوں کارش لگ گیا ہے،بینک انتظامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے اور رش کو کنٹرول کرنے کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔
بینک کی جانب سے بیک وقت میں ایک ہی شخص کو اندر آنے کی اجازت دی جارہی ہے جس کی وجہ سے بینک کے باہر عوام کی لمبی قطار لگ جاتی ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی رش کو منتشر کرنے کے لئے انتظامات نہیں کئے جارہے،بینکوں کے باہر کھڑے بیشتر افراد ماسک کا استعمال بھی نہیں کر رہے جو دوسروں کے لئے بھی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔