|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2020

مستونگ: محکمہ صحت بلوچستان کی نا اہلی یا غفلت، مستونگ سے کئی کئی روز قبل مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل حاصل کرکے کوئٹہ تو ببجھوائے گئے مگر انکا رزلٹ ہفتہ ہفتہ گزرنے کے باوجود نہیں آرہا جس کی وجہ سے لوگ اور انکے اہل خانہ شدید زہنی دباو کا شکار ہے اور پریشانی میں مبتلا ہے۔لیویز فورس دشت کے اہلکاروں کا ٹیسٹ کیلئے چار روز قبل نمونے حاصل کئے گئے۔

مگر چار دن گزرنے کے باوجود ان میں سے کسی کا بھی رزلٹ نہیں آسکا۔ جس سے انکے اہل خانہ میں بھی سخت پریشانی پائی جارہی ہے۔جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کی نا اہلی کی انتہاہ کو دیکھے کہ 20 اپریل کوکوئٹہ بجھوایا گیا رپورٹ کا رزلٹ 22اپریل کو نیگیٹیو(منفی)میں مگر 29 اپریل کو سسٹم پر پازیٹیو چلادیاگیا۔متعلقہ شخص کے اہل خانہ کے بہت زیادہ اسرار پر انہیں گزشتہ روز رزلٹ شیٹ فراہم کردیاگیا۔

جس میں انکا رزلٹ منفی میں نکلا جوکہ مذکورہ شخص اور اس کا اہل خانہ کئی دن تک پریشانی میں مبتلا رہاکہ کئی رزلٹ مثبت میں نہ آئے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہیکہ جن لوگوں کا کورونا ٹیسٹ لیاگیاتھا اور کئی دن گزرنے کے باوجود انکا رزلٹ موصول نہیں ہوا انکا دوبارہ ٹیسٹ لیاجائے اور ٹیسٹ رزلٹ کو فوری یقینی بنائے۔تاکہ متعلقہ لوگوں میں پائی جانیوالی بیچینی اور پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔