|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2020

کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ شعبہ حادثات کے سنئیر ڈسپنسر حاجی منور خان کورونا وائرس کے مرض کے باعث انتقال کر گئے۔

حاجی منور خان نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑتے اوربلوچستان کے عوام کی خدمت کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔چند روز قبل ان کے بھائی سینئر ڈسپنسر سول ہسپتال کوئٹہ حاجی دلاور خان بھی کورونا وائرس کے مرض کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر سول ہسپتال کوئٹہ نے حاجی منور کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔