|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2020

چاغی: تحصیل چاغی کے عوام کے لیئے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے گزشتہ ڈیڑھ سال قبل شروع ہونے والا واٹر سپلائی سکیم کا کام نا معلوم وجوہات کی بنا پر تعطل کاشکار ڈرلنگ مشین کے ذریعے لگائے گئے 6 بور میں سے 3 بور ناکام جبکہ 3 بور کامیاب ہونے کی افواء پھیلائی گئی تھی اور ان 3 بور کے کیسنگ کو گزشتہ 14مہینوں سے سیل کردیا گیا تھا۔

جبکہ گزشتہ سال 29 ستمبرکو صوبائی وزیر مواصلات وتعمیر ات میرعارف محمد حسنی نے اسکا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا تفصیلات کے مطابق تحصیل چاغی کے عوام کے لیئے گزشتہ کئی دہائیوں سے ماضی کے کئی حکو متوں کے دوران مختلف قسم کے خطیر رقومات سے فنڈز کی منظوری لی گئی تھی جوٹینڈر بھی ہوئے تھے بعد میں وہ ٹینڈر شدہ فنڈز متعلقہ ٹھیکیداروں اور محکمے کے آفیسران کی ملی بھگت سے کرپشن کے نظر ہو گئے تھے۔

اور یوں مختلف قسم کے حیلے بہانوں سے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوا مگر جب گزشتہ سال صوبائی وزیرموا صلات و تعمیرات میرعارف جان محمد حسنی کی طرف سے تحصیل چاغی کے عوام کو پانی جیسی نعمت سے مستفید کرنے کے لیئے چاغی واٹرسپلائی سکیم کے لیئے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری کی خبر چلی تو یہاں کے پسے ہوئے اور غریب عوام خوشی سے سمائے نہیں پا رہے تھے کہ اب کی مرتبہ چاغی کے عوام کوپانی ملے گا ہی ملے گا اور ٹینکر مافیا سے انکاجان چھو ٹ جائے گا۔

جو دونوں ہاتھوں سے یہاں کے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔لیکن اب چونکہ ڈیڑھ سال کا عرصہ مکمل ہونے کوہے کہ یہ کام نامعلوم وجوہات کی بناپر بندہوچکا ہے اور 3 بور جوکہ کیسنگ بھی ہوئے ہیں۔انکو مکمل سیل کردیا گیا ہے جبکہ ایک طویل عرصے سے نااہل ٹھکیدار کے کام کی بندش کیوجہ سے یہاں کے غریب عوام کااس پراجیکٹ کے پانی سے مستفید کی امیدیں دم تھوڑچکی ہیں۔