ماشکیل: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو سے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذاہد علی ریکی نے کوئٹہ میں ملاقات کی اور دوہزار تیرہ میں ماشکیل کے زلزلہ زدگان کے امدادی پیکج کے ریلیز کرانے کے لیے اسمبلی فورم پر کئے گئے اپنے یقین دہانی کو عملی جامع پہنانے پر انکا شکریہ ادا کی اور کہا کہ ماشکیل میں زلزلہ متاثرین کی آواز اسمبلی میں گونجتے ہی انکو انکا دلا کر ہی رہینگے۔
حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ زبان کے پکے انسان ہیں اور انھوں نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے ماشکیل کے زلزلہ زدگان کے امدادی رقوم کو میرے قرارداد پر اپنے یقین دہانی پر عمل درآمد کرکے لوگوں کی نیک دعائیں لی ہے جو قابل تحسین عمل ہے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ کچھ دن قبل سابقہ نمائندگان واشک میر مجیب محمد حسنی نے آکر ماشکیل کے زلزلہ زدگان کے امدادی رقوم کو کسی اور مد میں منتقل کرکے کی کوشش کی۔
لیکن میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایم اپی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کے قرارداد پر انھیں بطور صوبائی وزیر یقین دہانی کرانے کے زبان پر عمل پیرا ہو کر زلزلہ زدگان کے امدادی رقوم کو ریلیز کرواہ رہا ہوں جو زلزلہ زدگان کا حق ہے جسکو کسی صورت دوسرے مد میں منتقل کرنا درست نہیں سمھجتے اس موقع پر ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے صوبائی وزیر داخلہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب وہ زمانہ نہیں کہ واشک کے حقوق پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا جاتا آج واشک کے عوام کی مظلومیت کی آواز ہر ذی شعور انسان کو سنائی دے رہی ہے۔
اور دور اندیش اور مدبر لوگ ان پر عملی فیصلے کر رہی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ایک طرف سے سابق نمائندگان فوٹو سیشن میں مصروف زلزلہ زدگاں کے امدادی رقوم کے ریلیز کرانے میں سیاسی دوکانداری چمکانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب مزکورہ امدادی رقوم کی کسی دوسرے مد میں منتقل کرکے اپنے کرپشن کی داستان کو دوام بخشنے میں مصروف عمل ہیں جو باعث افسوس ہے۔
حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ سچے دل سے حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اس لیئے ہماری کوششوں میں اللہ پاک کی مدد و نصرت شامل ہے انھوں نے کہا کہ سابق نمائندگان واشک میریہر کام کے سامنے رکاوٹ کرنے کی ایڈی چھوٹی زور لگانے میں مصروف ہیں مگر انکو ناکامی اور شرمندگی ہوتی چلی آرہی ہے انھوں نے کہا کہ میر خالد لانگو اور میر ضیاء لانگو ایماندار انسان ہیں وہ باپ پارٹی میں رہتے ہوئے سچائی کا ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں جو انکی سیاسی بصیرت اور سچے سیاستدان ہونے کا ثبوت ہیں۔