|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2020

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیئر نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس موسیٰ جان احمدزئی نے کہا ہے کہ کپوتو گریڈ اسٹیشن سردار اختر جان مینگل کی کوششوں سے منظور ہوا ہے۔

اس کی تجویز میں نے خود سردار اخترجان کو دیاتھا ہم سردار اخترجان مینگل کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اسے اپنے چھ نکات میں شامل کر کے منظور کروائے سردار اخترجان نے وزیر اعظم عمران خان سے اس کے پیسے ریلیز کروائے اورکپوتو گریڈ اسٹیشن کا پی سی ون بھی میں نے خود تیار کروایا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کپوتو گریڈ اسٹیشن کی تجویز میں نے سردار اخترجان مینگل کو دیا تھا اورہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اسے اپنے چھ نکات میں شامل کر کے اس منظور کروایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف کپوتو گریڈ اسٹیشن نہیں بلکہ اور بھی گریڈ اسٹیشنز ہیں جنہیں بلوچستان کے دیگر علاقوں میں لگانے ہیں انہوں نے کہا کہ بعض دوست کہتے ہیں کہ کپوتو گریڈ اسٹیشن کو ہم نے منظور کروایا ہے اگرانہوں نے کپوتو گریڈ اسٹیشن کو پہلے منظور کیا ہوتا تو اس پر بہت پہلے کام شروع ہو کر اب مکمل ہوچکا۔

ہو تا انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے قائد سردار اخترجان مینگل کی ان دس ارب روپے کی پیکج کو حصہ ہیں جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے منظور کیا تھا اور جن پر اب بہت جلد کام شروع ہورہا ہے