کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں بزرگ سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکٹر کو ماسک کے بغیر گیٹ پر روکا تو ڈاکٹر آپے سے باہر ہوا اور بزرگ سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا.
ذرائع کے مطابق اسی ڈاکٹر پر پیرامیڈیکس اسٹاف کے ملازموں پر تشدد اور ایم ایس آفس میں بدتمیزی کے الزامات بھی ہیں، واقعہ کا اب تک کسی سطح پر نوٹس نہیں لیا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث ینگ ڈاکٹر کے اہم عہدے پر بھی فائز ہیں، واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے دوران انہی ڈاکٹرز نے حفاظتی کٹس نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا جبکہ اب خود ڈاکٹرز ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر نہیں اپنارہے ہیں.