چمن : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قلعہ عبداللہ چمن کے پریس ریلیز میں گزشتہ روز چند وکلا کی طرف سے کوئٹہ کچہری میں نئے زیر تعمیر بار روم پر حملہ،توڑ پھوڑ اور تعمیراتی کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے عمل کو انتہائی ناپسندیدہ اور خلاف توقع طرزعمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلا جواز حرکت وکلا کمیونٹی کے ساکھ پر ایک بدنما دھبہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے بلکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ وھاں توڑ پھوڑ کے دوران کچھ سینئر ساتھی وکلا بھی موجود تھے جن کی شہہ پر یہ غلط عمل جاری تھا۔اسطرح کے واقعات قانونی بھائی چارے کیلئے نقصان دہ ہیں۔
وکلا چونکہ ایک ھائی کوالیفائیڈ اور معزز طبقہ ہے اس لئے ان سے اپنے معاملات خوش اسلوبی اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی توقع کی جاتی ہے خاص کر سینئر ساتھیوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے جونئرز کو تشدد کی طرف نہ لیجائے اور کسی بھی مسئلہ کو مس ہینڈل ہونے سے روکے،ڈسٹرکٹ بار قلعہ عبداللہ چمن کو بجا طور پر امید ہے کہ تمام سینئر وکلا اور اسٹیک ہولڈرز کو اس بارے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ وکلا کی ساکھ اورکو نقصان نہ پہنچ سکے۔