|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2020

دالبندین: چاغی لیویز فورس کی کاروائی اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان گرفتار دوران تفتیش اہم انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیو آر ایف لیویز فورس کے انچارج کریم نوتیزئی کی قیادت میں لیویز فورس کی خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دالبندین سٹی میں چھاپے کے دوران چوری ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کے الزام میں مطلوب دو اہم ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

جن میں محمد نبی ولد شیر محمد سکنہ نوکنڈی جن پر 02 فروری 2020 میں نوکنڈی کے مقام پر 25 غیر ملکی افغان باشندوں کے اغواء کرنے کا الزام ہے جبکہ دوسرے ملزم سیف اللہ ولد حاجی علی سکنہ نوکنڈی جو کہ چوری ڈکیتی اور اغواء کے وارداتوں میں ملوث ہیں اور انتظامیہ کو مطلوب تھے حالیہ دو اہم ملزمان گرفتار کرنے سے لیویز فورس کو بڑی کامیابی ملی ہے دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے لیویز فورس ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے ہرگز بچ نہیں سکتے اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیویز فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازہ جائے گا۔