|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2020

کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنماء کامریڈ لالا واحد مینگل نے کہا ہے کلی شیخان ارباب کرم خان روڈ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ایک طرف لوگ کورونا کی وجہ سے مالی بد حالی کا شکار ہوگئے ہیں۔

تو دوسری طرف واسا نے عوام پر پانی بند کر کے ٹینکر مافیا ء کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر پانی کی فراہم کو یقینی بنائیں۔