|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2020

صحبت پور:  پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی(چتن پٹی) کی کارروائی خاتون کے قتل میں کے ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق DIGنصیرآبادشہاب عظیم لہڑی اورSSPصحبت پورسردارحسن خان موسیٰ خیل کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی کے SHOمولادادکنرانی،ایڈیشنل SHOمیرحسن کھوسہ،شہزادبلوچ نے بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روزغیرت کے نام پرقتل ہونے والی خاتون(ش) کے ملزمان محمدموسیٰ ولدمحمدحسن اورذوالفقارولدمحمدموسیٰ اقوام کھوسہ کو آلہ قتل سمیت گرفتارلیا۔

SHOمولادادکنرانی نے کہاہے کہ امن وامان کی بحالی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے۔علاقے میں امن وامان خراب کرنے کی کسی کو ہرگزاجازت نہیں ہوگی۔پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی کے علاقے میں پولیس گشت کو بڑھادیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ امن وامان کی بحالی کیلئے عوام کو پولیس کیساتھ تعاون کرناہوگا۔عوام جرائم پیشہ افرادکی خفیہ نشاندہی کریں ہم انہیں گھسیٹ کرعدالت کے کٹہرے میں لاکھڑاکرینگے۔