|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2020

ڈھاڈر:تاریخی شہر مہرگڑھ میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی برسی عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق گورنر بلوچستان شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی 33ویں برسی ساراوان ہاؤس مہر گڑھ میں انتہائی عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی

اس موقع پرمہر گڑھ میں علاقائی معتبرین میر الابراہو رئیسانی،رئیس خدائیداد،نائب اختر رئیسانی،محمد شریف شیخ محمد اکبررئیسانی،نائب فتح محمد اور دیگرکثیرنے تعداد میں شرکت کرکے شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا