|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2020

اوستہ محمد: میونسپل کمیٹی ایمپلاز یونین اوستہ محمد کے صدر عبدالخالق بنگلزئی جنرل سیکرٹرئی ممتاز علی کلاچی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے عید کی تخواہیں نہ ملنے عیدی اعزازیہ.پینشن گریجوئٹی ریٹائرڈ ملازمین اور بیوہ عورتیں کو رقم کی عدم ادائیگی فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی نہ کرنے اور ڈیلی ویجزملازمین کی تخواہیں نہ دینے کے خلاف آج تیسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی کیمپ جاری ہیں۔

آج اوستہ محمد کے ہردلعزیز شخصیت عوام دوست پینل کے سربراہ میر محمد اسلم خان عمرانی سابق وائس چیرمین میونسپل کمیٹی و پی پی کے سابق ٹکٹ ہولڈر میر نیاز احمد عمرانی جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالمجید جتک و دیگر نے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کو چاہیے کہ و ہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے جائز مسلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے کیونکہ کے ہڑتال سے شہر گندگی میں تبدیل ہوگا۔

اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی حقوق کے حصول تک ہم چھین سے نہیں بیٹھے گے اور ان کا شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہ ہو اس وقت ہم ان کے ساتھ ہیں وہ خود کو تنہا نہ سمجھے تمام شہریوں کی ہمدردی آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر میونسپل کمیٹی ایمپلائز کے صدرعبدالخالق بنگلزئی جنرل سیکرٹری ممتازعلی کلاچی ایریگشن ایمپلائز یونین کے صدر کامریڈ محمد پناہ چانڈیو حاکم علی عمرانی غوث بخش چانڈیو رشید بھنگر ودیگر بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر عبدالخالق بنگلزئی ممتاز کلاچی نے ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازموں کا فوری تنخواہ اور دیگر مساہل حل کرکے ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کرکے ان کے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے ورنہ ہماری یہ احتجاجی کیمپ جاری رہے گی۔