|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2020

لورالائی: انجمن تاجران کے مرکزی نائب صد ر و صدر لورالائی حاجی یعقوب شاہ کاکڑ عدیگر رہنماوں اللہ نظر کاکڑ حاجی دریا کان ناصر حاجی محمد حسن حیدر زئی محمد نور زدران ملا فضلو جلال زئی خواجہ طیب فاروق سرور خان سلیمان خیل سلیمان خاکسار محمد یو سف احمزہ زئی ضیاء الرحمان کبزئی محمد علی سنز رخیل میر جبار بلاچ صادق علی ہزارہ محمد علی خدرزئی قاضی محمد اسلم ناصرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے۔

حکومت نے لاک ڈوان میں نرمی کر کے پی ائی اے ٹرین اور پنجاب و کے پی میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو کھول دیا گیا لیکن بلوچستان حکومت نے عوام پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے سے انکار کر دیا جو کہ عوام کے مفاد میں نہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ عوام کو سستی سواری کی سب سے بڑی سہولت ہے اس وقت عید پر پورے ملک سے عوام اندرون ملک سفر کرکے اپنے آبائی علاقوں کو جاتے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ عید مناتے ہیں۔

لیکن حکومتی پابندی کے سبب وہ اس سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ا و پیز کے ساتھ فوری طور پر صوبے کے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت دے ایک تو اس وقت ٹوڈی و دیگر گاڑیاں پنجاب و دیگر شہروں کا مسافروں سے منہ مانگے پانچ چھ ہزار روپے مانگ رہے ہیں جوکہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے اگر عام ٹرانسپورٹ کو اجازت مل جائے تو دو ہزار روپے میں یہ کرایہ مناسب بھی ہے۔

اور لوگوں کے دسترس میں بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلٰی چیف سیکرٹری کمشنر ودیگر اعلٰی احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایس او پیز کی سختی کے ساتھ ہدایت کرتے ہوئے عام پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کی اجازت دیں تاکہ تشویش میں مبتلا عوام جلد عید سے قبل اپنے علاقوں کو پہنچ سکیں