قلات: جمعیت علما ء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کروناوائرس ایک عالمی وباء ہے اس کے لیئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اس مہلک وباء نے کئی اہم شخصیات کو لقمہ اجل بنا دیا ہے۔
جمعیت کے کارکنان عیداپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائے بغیر کسی ضرورت کے گھروں سے نہ نکلے اور میل جول سے اجتناب کرے اور کروناوائرس سے متاثرین کے خدمت کے لیئے عید کے ایام میں متحرک ہو جائے عید کے اجتماعات احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھر پور منعقد کیئے جائیں گے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کے احکامات بھی یہی ہیکہ کروناوائرس سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی قلات میں جمعہۃ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک انتہائی خطرناک وبائی مرض ہے اور جو پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اس سے بچاؤ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وباء نے اب تک کئی اہم شخصیت کو بھی لقمہ اجل بنادیا ہے علمائے کرام نے اس وبا ء سے بچنے کے لیئے جو رائے قائم کیئے ہیں۔
بالخصوص قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان نے عید کے دن کے لیئے فرمایا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان عید اپنے اپنے علاقوں میں ادا کرے اور کرونا وائرس سے متاثرین کی خدمت کے لیئے عید کے دنوں میں بھی متحرک رہے اور کسی ضروری کام کے بغیر اپنے گھروں سے نہ نکلے اورمیل جول سے اجتناب کرے انہوں نے کہا ہے کہ عید کے اجتماعات احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھر پور طریقے سے منعقد کیئے جائیں گے