dr yasir

|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2020

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی فرنٹ لائن پہ اپنی خدمات کی انجام دیئے کے دوران خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،

ڈاکٹر یاسر اچکزئی 3 دن پہلے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر اور نیوروسرجری یونٹ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور تھے،

حالیہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی صورتحال میں ڈاکٹر یاسر اچکزئی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان شروع ہی دن سے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی انتھک کاوشوں سے صف اول میں بلوچستان کی ڈاکٹر کمیونٹی کو لیڈ کرتے رہے ہیں،

ڈاکٹر یاسر اچکزئی صوبے کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز کیلئے حفاظتی کٹس کے مطالبے کیلئے کئے جانے والے احتجاج میں صف اول میں صوبے کے ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کو لیڈ کر رہے تھے،

ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی سربراہی میں بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری ہسپتالوں کی او-پی-ڈیز کی بندش کے بعد صوبے کی غریب عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بزریعہ ٹیلی فون گھر بیٹھے مریضوں کی معمولی نوعیت کی بیماریوں کے علاج اور کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی کیلئے تمام سپیشلٹیز پر مشتمل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دے کر صوبے میں ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کیا،جس سے روزانہ کی بنیاد پر صوبے کی غریب عوام کی ایک کثیر تعداد مستفید ہورہی ہے،

ڈاکٹر یاسر اچکزئی موجودہ حالات میں اپنے فرائض کو بخوبی نبھاتے ہوئے پورے صوبے کی عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے اور کورونا وائرس کے بارے میں ہر قسم کی آگاہی دینے میں پیش پیش رہے ہے،

آپ سب سے درخواست ہے کہ بلوچستان کی ڈاکٹر کمیونٹی کے فرنٹ لائن ہیرو کو خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوکر ایک مرتبہ پھر سے بلوچستان کی ڈاکٹر کمیونٹی کو لیڈ کرتے ہوئے اس وبائی مرض کے خلاف اپنے فرائض انجام دے سکیں۔