|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2020

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں دیگر بیماریوں کے خلاف جاری صحت کے پروگرام کی طرح انسداد کوویڈ19 پروگرام بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

عالمی سطح پر تباہی کا باعث بننے والا کوویڈ وائرس سے نمٹنے اور قابوپانے کے لیے صوبے میں جاری صحت کے منصوبوں کی طرز پر باقاعدہ انسداد کورونا پروگرام بھی تشکیل دیا جارہا ہے جس میں دیگر ناگہانی بیماریوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔پروگرام کا مقصد عوام میں کوویڈ19 سے بچاو کے لیے عوامی آگاہی مہم چلانا ہے،ہیلتھ ایجوکیشن سمیت دیگر وبائی امراض کے ماہرین بھی شامل کیے جائیں گے۔

سندھ بلڈ ٹرابسفیوزن اتھارٹی کی ڈایریکٹر ڈاکٹر درناز جمال نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ اس وقت صوبے میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اشتراک سے کوویڈ 19 کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے پلازمہ تھراپی کا عمل کامیابی سے جاری ہے تھراپی کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔

 

صوبائی وزیر صحت کی نگرانی میں پلازمہ تھراپی کے نتائج بھی مرتب کیے جارہے ہیں انھوں نے بتایا کہ پلازمہ کے عطیات جمع کرنے کے لیے صوبے بھر میں جلد ہی مہم شروع کی جائیگی۔اس وقت پلازمہ کی قلت ہوگئی ہے ہمیں انسانی جانیں بچانے کیلیے پلازمہ کی اشد ضرورت ہے۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی نے بھی ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔رضا کار اس نمبر رابطہ کرکے اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔Help line +92 333 2976390،ان کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں سماجی رابطوں سے دوری پر اکثریت نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہ صورتحال زیادہ خطرناک سامنے ارہی ہے۔

کورونا اب تیسرے مرحلے میں شامل ہورہا ہے لہذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ سماجی رابطوں سے دورے کے فارمولے پر سختی سے عمل کریں۔بصورت دیگر صورتحال تیزی سے بگڑرہی ہے۔