گنداواہ: گنداواہ میں گرمی میں لاک ڈاون میں بجلی کا بحران جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے گھریلو صارفین عوام اور تاجر برادری سخت پریشان ہیں۔بجلی کی فراہمی میں مشکلات اور باربار ٹرپنگ سے برقی آلات کا جلنا معمول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق گنداواہ جوکہ بنیادی طور پر مرکزی تجارتی شہر ہے۔پورے تحصیل کے علاوہ سب تحصیل میرپور کے عوام محنت مزدوری کیلئے گنداواہ آتے ہیں۔
گنداواہ اور گردونواح کے ایک لاکھ سے زائد آبادی شدید گرمی میں بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔بھاگ اسٹیشن سے گنداواہ سٹی جس کی آبادی پچاس ہزار سے زائد تجاوز کر چکی ہے۔جب سے بجلی گنداواہ بجلی منظور ہوئی ہے تب سے 33KV بجلی ہے اور اس 33 KV بجلی سے مضافات کو بھی منسلک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہے۔
گنداواہ سٹی میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی سے الیکٹرک آلات کا جلنا معمول بن گیا ہے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے شہرمیں عوام کو پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال کا نوٹس لیکر شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔