UN

|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2020

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے انتباہ کیا ہے کہ لاطینی امریکا میں کم سے کم 14 کروڑ افراد بھوک سے مر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکا میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، لوگوں گھروں میں بند ہیں اور معاشی سرگرمیاں بالکل معطل ہیں۔

ڈبلیو ایف ایف کے مطابق لاطینی امریکا میں 2019 میں 34 لاکھ افراد خوراک کے عدم تحفظ کا شکار تھے جو رواں سال تین گنا بڑھ سکتی ہے۔

ڈبلیو ایف ایف کے لاطینی امریکا اور کیریبین کے ریجنل ڈائریکٹر میگوئل بیرٹو نے کہا کہ ہم ایک انتہائی پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، یہی وہ چیز ہے جس کو ہم ’بھوک کی وبا‘ قرار دے رہے ہیں۔