خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل سے ٹیچرز ایسوسیشن خضدار کے صدر سلیم اللہ مینگل ودیگر رہنماؤں کا وڈھ میں ملاقات تعلیم بلخصوص ضلع خضدار تعلیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاتفصیلات کے مطابق جی ٹی اے ضلع خضدار کے صدر سلیم اللہ مینگل کی قیاد ت میں جی ٹی اے کا وفد نے ر کن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسیشن کے صدر کا کہنا تھاکہ خضدار ڈپٹی ڈی او کی پوسٹ نومبر 2019 سے تاحال خالی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی پوسٹ مارچ 2020 سے خالی ہے محکمہ میں تعلیم ضلع خضدار کے مندرجہ بالا اہم پوسٹیں کافی عرصے سے خالی ہے جن کی وجہ سے اساتذہ کرام کو ریٹائرڈ منٹ اور جی پی ایڈوانس کے لئے کافی عرصے سے درخواست دینے والے اساتذہ کرام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
کلسٹر بجٹس اور صوبائی بجٹ کی تیاری میں کافی دشواریاں پیش آ رہی ہیں پچھلے سات مہینے سے انتظامی پوسٹوں کا خالی ہونا لمحہ فکریہ ہے اور آفیس آٹومیٹک گھڑی کی طور پر چل رہی ہے اسٹاف دیگر آفیسر وقت پر کھلنے اور بند ہونے کی انتظار کرتے ہیں۔
انہوں نے ایم پی اے صاحب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیکر جلد از جلد حل کروائی جائے تاکہ خضدار کو تعلیمی حوالے سے مزید زبوں حالی سے بچایا جائیرکن صوبائی اسمبلی نے یقین دلایا کہ ہم نے پہلے بھی کوشش کی ہیاور ابھی ہم ہر ممکن کوشش کرینگے متعلقہ منسٹر صاحب اور آفیسران سے بات کرینگے تاکہ ضلع خضدار میں تعلیم کا نظام بہتر سے بہتر ہوں