پسنی: تربت کے ڈھنک میں دوران ڈکیتی خاتون کے قتل اور اسکی بچی کو شدید زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف بی این پی کی کال پر پسنی میں ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ریلی میں سیول سوسائٹی کے علاوہ گلزارویلفیئرسوسائٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی،واقع میں ملوث ملزمان کو سخت سزادینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تربت کے علاقے ڈھنک میں دوران ڈکیتی گھریلو خاتون کی ہلاکت۔
اور اسکی کمسن بچی کو شدید زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی پسنی کی اپیل پر ایک ریلی نکالی گئی جبکہ پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ بھی کیاگیا احتجاجی مطاہرہ سے بی این پی پسنی کے صدر لالہ مرادجان،بی این پی عوامی کے صدر کہدہ عبدالغفور بلوچ،سیول سوسائٹی کے پرویزسفر پبلک ویلفیئرکے صدر یوسف معیار،نورالامین بیٹا،غلام نبی بلوچ،مجیدعزیز اور سیٹھ امان جمعہ کلانچی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈھنک کا واقعہ بلوچ ننگ وناموس پر حملہ کرنا ہے۔
اور موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں اسلحہ کی نمائش کرکے مسلح افراد کو کھلی چھوٹ دے دی ہے جو کسی بھی شہری کے عزت نفس سے کھیل سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈھنک واقعہ پر تربت سے تعلق رکھنے والے صوبائی اور وفاقی وزرا کو احتجاج کرنا چاہیے لیکن بجائے احتجاج کے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے مظاہرین نے کہاکہ باپ کے صوبائی گورنمنٹ انصاف کی کوئی گنجائش نہیں ہے مطاہرین نے مطالبہ کیا کہ زخمی بچی برمش کو انصاف دلایاجائے۔