|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2020

روانڈا کے دارالحکومت کیگالی سے قریب ایک ہسپتال میں اکازوبا، اکیسیئر اور نگابو کو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ لیکن یاد رہے یہ کوئی معمولی طبی کارکن نہیں بلکہ روبوٹ ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں، ڈاکٹروں اور نرسوں کے مابین رابطے کو کم کرنے کے لیے، مریضوں کے درجہ حرارت لینے اور مریضوں کی نگرانی جیسے آسان کام انجام دینے کے لیے تین روبوٹس کو تعینات کیا ہے۔

روشن ، چمکتی ہوئی نیلی آنکھوں اور انسانی شکل کے یہ سفید روبوٹ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی طرف سے عطیہ کیے گئے ہیں اور مشرقی افریقی ملک میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن کارکنوں کی مدد کررہے ہیں۔

75 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کے ڈاکٹر ڈیوڈ توراتسنزے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہمارے پاس جو تین روبوٹ ہیں وہ علاج معالجے کی ٹیم کا حصہ ہیں۔‘