|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2020

دالبندین: بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں محدود فنڈز سے تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دی ہیں انشاء اللہ آنے والے پی ایس ڈی پی میں مزید اسکیمیں منظور کرکے حلقے کا ترقیاتی کاموں کو جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے رہائش گاہ کلی قاسم خان دالبندین میں داود آباد کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کلی داود آباد کے وفد نے رکن قومی اسمبلی کو اپنے کلی کے بجلی کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ اس جدید دور میں داود آباد میں ہمارے ایریا میں بجلی کی سہولیات نہیں ہیں ہر دؤر میں ہمیں صرف طفل تسلیاں دیں کر ٹرخایا گیا ہیں۔

اور بعد میں نمائندگی کے بعد ہمیں بھول گئے ھیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے وفد کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ بہت جلد متعلقہ محکمے کو اسی ایریا کے بجلی کا پی سی ون بنانے کیلئے بیج دوں گا اور انشاء اللہ آنے والے پی ایس ڈی پی میں بجلی کا منظوری لے کر انہیں انشاء اللہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور بلوچستان و بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہیں۔

انتہائی محدود فنڈز کے باوجود اپنے حلقے کے لوگوں کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش کررہا ہوں تاکہ لوگوں کے دیرینہ بنیادی مسائل حل ہوسکیں اور ہماری ترجیحات سب علاقوں کیلئے یکساں ہیں اور لوگوں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔