|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2020

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے ہی نہیں بلکہ بے مثال مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے جانیں گنوا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ لوگ کورونا وائرس سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اورنااہلی کی وجہ سے بھی جانیں گنوارہے ہیں اور ایسے وقت میں بھی حکومت ابھی تک نواز شریف کے خوف سے باہر نہیں نکلی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈاکٹرز کی سخت ہدایات کے مطابق واک کی، اس وقت حکومتی وزرا کی تنقید ظاہر کرتی ہے کہ ان کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے، حکومت نواز شریف کی بات کرکے جاری بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے، حکمران عوام کی خدمت کریں یا پھر کسی اور کو کرنے دیں۔