بیلہ: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے جام غلام قادر اسٹیڈیم بیلہ میں غریب مستحق خواتین اور مردوں میں راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلہ کے عوام کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی میں ابھی کچھ دنوں پہلے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیا تھا اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں دوبارہ آؤنگاآپ لوگوں نے جو مجھے عزت بخشی ہے۔
ایسے میں زندگی بھر بلا نہیں پاؤنگا بلوچستان بہت بڑا خوبصورت ہے آپ لوگوں کی بہت بڑی قربانیاں ہیں جس حالات میں آپ زندگی بسر کررہے ہو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے دور دراز علاقوں کے عوام کے جو مسائل ہیں جن میں پینے کے پانی کے حوالے سے ہماری فاؤنڈیشن بھی کام کرتی ہے اور ساتھ ساتھ میں تعلیم پر بھی کام کرتی ہے۔
اس سلسلے میں تین ماہ پہلے سرحد کے مختلف علاقوں میں چترال،کشمیر،سندھ،کے پی کے میں دورے کیئے ہیں ہمارا ملک بہت بڑا ہے اور ان علاقوں میں اکیلے جانا مشکل ہے اور میں کوشش کررہا ہوں وہاں پہ میں اکیلے جاؤں لیکن مشکل لگتابلوچستان میں رہنے والے تمام محوب وطن اور پاکستانی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں کا جو حق ہے وہ ہم پہ اور حکومتوں پر سب سے زیادہ حق ہے۔
اور اپنے صحت اور تعلیم پر زیادہ توجہ دیں تعلیم انسان کو انسان سے پیار کرنا سکھاتی ہے میں انشاء اللہ ایک مرتبہ دوبارہ آپ لوگوں کے پاس آؤنگا شاہد خان آفریدی نے کہا کہ یہ جو وباء آئی ہے اس سے اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ امن میں رکھے اور کھیلوں کے حوالے سے انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ایک ایسا میچ تشکیل دے جس میں کھیلنے والے اچھے تجربے کار بچوں کو شامل کریں اور میں آؤنگا تو ان میں سے اچھے کھیلاڑیوں کو اپنے ساتھ کراچی لے جاؤں گا میرے ساتھ رہے گے اور تعلیم بھی حاصل کرینگے اور ان کے تمام اخراجات میں خود برداشت کروں گا۔
اور انشاء اللہ وہ اپنے والدین کے بازوں بنے گے شاہد خان آفریدی کہا کہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں اور لیویز فورس،پولیس کے جوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن (ر)عارف احمد نے بھی خطاب کیا اور شاہد خان آفریدی نے غریب مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔
اور تقریب میں موجود ایڈیشنل فناس سیکریٹری طارق عزیز لاسی،ایف سی میجرشہزاد احمد،ڈی ایس پی تنویر احمد،ڈی ایس پی سی آئی اے منور لاسی،سپریڈنٹ ایس پی آفس حق نواز،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بیلہ محمد صالح جاموٹ،ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی،تحصیلدار بیلہ محبوب علی چنال،نائب تحصیلدار حبیب اللہ کھوسہ،انسپکٹر غلام رسول رونجھو،سیاسی سماجی رہنما مبشرعزیز کھوسہ ودیگر موجود تھے۔اس موقع پر ایف سی اور لیویز،پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔