|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کا بڑا اعلان، ہفتے کو ڈی ایچ کیو میں کرونا وائرس کے سمپل لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجنے کا اعلان کردیا، پورے ضلع سے مشتبہ افراد یا عام لوگ ٹیسٹ کے لیے آسکتے ہیں۔ تربت میں کرونا کا صرف ایک مثبت کیس ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی کا میڈیا سے خصوصی گفتگو،سوشل میڈیا پر تربت میں کرونا وائرس کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی نے آج ایک اہم اجلاس طلب کیا۔

جہاں ہفتے کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کر کے وہاں کرونا کے تمام مشتبہ مریضوں کے علاو عام شھری جو کرونا کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں انہیں آنے اور ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی نے ڈیلی ایگل کیچ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربت میں کرونا وائرس کا ایک کیس ابھی تک پازیٹیو آیا ہے، انہوں نے کہا کہ پرسوں تربت میں 15 لوگوں کا ٹیسٹ کرایا گیا۔

جن کے سمپل کوئٹہ بھیجے جن میں 14 کیس نگیٹیو جبکہ ایک کیس پازیٹیو آیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اعلان کیا کہ شہریوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولت دینے کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت میں ہفتے کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا جارہا ہے جہاں پورے ضلع سے کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے علاو ہر اس شہری کے سمپل لیئے جائیں گے جو اپنا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خصوصی ڈیسک میں ماہر میڈیکل افسران شامل ہوں گے اور وہ زاتی طور پر اس خصوصی ڈیسک کو خود مانیٹر کریں گے اور سمپل لینے کے بعد اسے ٹیسٹ کے لیے کوئٹہ بھیج دیں گے۔ اس کا مقصد کرونا کے مریضوں کی تشخیص کرنے کے علاوہ انہیں علاج کرنا ہے تاکہ ان کا جان محفوظ رہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے پورے ضلع سے شھریوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ضلع کے بارے میں کوئی بھی قدم اٹھانے کو تیار ہیں تاکہ اپنے ضلع کے شہریوں کو اس عالمی وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔انہوں کہا کہ تربت میں اس وقت صرف ایک کرونا کا کیس پازیٹیو آیا ہے اور جس مریض کا ٹیسٹ پازیٹیو تھا وہ کچھ روز پہلے کوئٹہ سے یہاں آیا تھا۔