|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2020

کوئٹہ: وزیرخزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے معاملے میں بلوچستان حکومت وفاق سے ناراض ہوگئی

وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز کیا جارہا ہے پلاننگ کمیشن کا رویہ ہمارے ساتھ نا مناسب ہے اسی رویہ کے خلاف آج سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا گزشتہ ترقیاتی بجٹ کے 80 ارب میں سے 47 فیصد فنڈز نہیں دیے گئے

بلوچستان کامقدمہ لڑنے کے لیے اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، وزیرخزانہ مزید کہا کہ صوبے کے 35 ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کردیا گیا بلوچستان پسماندہ ہے ہماری غربت وفاقی بیورو کریسی کو نظر نہیں آتی بلوچستان کا حق لیکر رہیں گے، وزیرزمرک خان اچکزئی کہا کہ بلوچستان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگاوفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ان کا حق دیا جائے