خاران: ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خاران میں بجلی نہ ہونے سے فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان کی ایمرجنسی میں آپریشن نہ ہونے سے وہ زندگی کی بازء ہارگئے تفصیلات کے مطابق خاران کے ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال میں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کیباعث ہسپتال کا نظام بری طرح متاثر اج فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص برکت اللہ کو ایمرجنسی میں ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خاران میں لایا گیا۔
جو گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی تھا ہسپتال سرجن کے مطابق زخمی شخص کی ایمرجنسی میں آپریشن ضروری ہے مگر ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کے باعث آپریشن ممکن نہیں جسے مجبورا تشویشناک زخمی حالت میں کوئٹہ کے لئے ریفر کردیا گیا زخمی برکت اللہ کو کوئٹہ لے جارہے تھے کہ نوشکی کے قریب راستے میں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ عوامی حلقوں نے ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال میں ایمرجنسی میں بجلی نہ ہونے کے باعث 30 سالہ زخمی نوجوان برکت اللہ کی بروقت آپریشن نہ ہونے کے باعث موت کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی یہ حالت ہے کہ ایمر جنسی حالت میں طبی امداد نہیں مل سکتی اسی طرح بجلی نہ ہونے کے باعث ہسپتال کی آپریشن تھیٹر بند ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائیلاسسز یونٹ بند پڑی ہے،
جس سے ڈائیلاسسز کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے واضح رہے کہ یہ ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال کی ٹرانسفارمر پرانا اور غیر معیاری مرمت ہونے کے باعث باربار خراب ہوتی ہے جس سے ہر وقت ہسپتال کو بجلی معطلی کا سامنا رہتا ہے بدقسمتی سے اج تک کیسکو سمیت منتخب نمائندوں اور حکومتی سطح پر اس ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو ایک پاور فل نیا ٹرانسفارمر فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔
جس کے باعث اج یہ شدید زخمی برکت اللہ کی آپریشن نہ ہوسکی اسی طرح ہسپتال کا آپریشن تھیٹر ڈائیلاسسز یونٹ بند ہونے کے ساتھ پورا ہسپتال ویران ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی زبون حالی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔