سوراب: جھالاوان عوامی پینل سوراب کے زیراہتمام ایک قوم پرست پارٹی کی جانب سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میرشفیق الرحمٰن کے خلاف جھوٹے پروپگینڈے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیااحتجاجی ریلی گدر بازار سے شروع ہوااورسی پیک سے ہوتاہوابیس کلومیٹرکافاصلہ طے کرکے پریس کلب سوراب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی۔
احتجاجی ریلی ومظاہرے میں سوراب اور گدر سے تعلق رکھنے والے جھالوان عوامی پینل کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈاوربینراٹھارکھے تھے جن پر قوم پرست پارٹی اورایک مسلح تنظیم کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے قوم پرست پارٹی اور مسلح تنظیم کے خلاف شدیدنعرہ بازی بھی کی مظاہرے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء گرگناڑی قومی اتحاد کے چیئرمین میرشاہجہان گرگناڑی، میرمدثرگرگناڑی، میرمحسن رودینی، میرنیاز احمدگرگناڑی، میراشتیاق احمدمحمدحسنی اوردیگرمقررین نے کہاکہ ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی اور اس کامسلح ڈیتھ اسکواڈجھالاوان عوامی پینل کے قائدمیرشفیق الرحمٰن مینگل کے خلاف منفی، جھوٹے اور لغو پروپگنڈہ کرکے اپنی نام نہاد ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
صوبے میں مثالی امن کی بحالی اور یہاں پرموجود ملک دشمن اورمسلح تنظیموں کے خلاف میرشفیق الرحمان مینگل نے سینہ سپر ہوکرملک دشمنوں کاجومقابلہ کیاوہ تاریخی اہمیت کے عامل ہیں انہوں نے کہاکہ میرشفیق الرحمٰن مینگل نے وقت کے فرعونوں، غاصب وجابرسرداروں، امریکہ، انڈیااوراسرائیل کے کرائے کے قاتلوں کو نہ صرف للکارابلکہ ان کے عزائم کو خاک میں ملاکرانھیں خاک چاٹنے پر مجبور کردیامیرشفیق الرحمٰن مینگل کی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر۔
بی این پی مینگل اور ان کاڈیتھ اسکواڈ اوچھے ہتکھنڈوں پراترکرمنفی پروپگینڈے کاسہارالے رہے ہیں لیکن ہم ان پرواضع کرتے ہیں کہ میرشفیق الرحمٰن مینگل کاکارواں اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈوں مرعوب ہونے والے نہیں ہیں جھالاوان عوامی پینل ملک دشمنوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی جھالاوان کی عوام حقیقت کو جان چکے ہیں۔
اب انھیں جھوٹے اور سچے کرداروں کی پہچان ہو چکی ہے انھیں اب مزید ورغلایانہیں جاسکتاہے انہوں نے کہاکہ سوراب اور گدر کے عوام نے آج کے اس ریلی اور مظاہرے میں کثیرتعدادمیں شرکت کرکے ثابت کردیاکہ وہ براہوئی اور بلوچ روایات کے امین ہیں اور وہ اپنی ملک وملت اور ننگ وناموس کی حفاظت کواپنااولین فرض سمجھتے ہیں مقررین نے ڈنک واقع کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع میں ملوث مجرموں کوقرارواقعی سزادینے کی اپیل کی۔