کوئٹہ: اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک خصوصا بلوچستان کرونا کی شدید لپیٹ میں ہے، حکومتی لاپرواہی کے باعث کرونا صوبے میں تیزی سے پھیل رہا ہے،
پی کے میپ کے رہنماء عبدالرحیم زیارتوال کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں، ملک پہلے ہی سیاسی،آئینی،
مالی بحران کا شکار ہے، نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق اور اختیارات کی جدوجہد صوبائی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی جبکہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈز پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک مزید بحرانوں کا شکار ہوگا،
سرحدوں پر کاروبار کی بندش سے بلوچستان میں بھوک اور افلاس کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل پر قابو نہ پا سکی صوبے کی زراعت تباہی کے دہانے پر ہے
جبکہ احساس پروگرام کے نام پر حکمران اربوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک ولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے اپوزیشن کا احتساب کرنا چاہ رہی ہے، حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے، پیپلزپارٹی کے رہنماء اقبال شاہ نے کہا کہ عوامی مسائل حل نہ ہوئے تو اپوزیشن احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔