گوادر: گوادر سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم طالب علموں نے آن لائن کلاسوں کے فیصلے کے خلاف گوادر پر یس کلب کے سامنے دو روزہ علامتی احتجاجی کیمپ قائم کر دیا۔ ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسوں کے قیام کافیصلہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے ساتھ مزاق ہے۔ فیصلے سے طالب علموں کا تعلیمی کیر ئیر تباہ ہوجائے گا۔
فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔ آل اسٹوڈنٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آل اسٹوڈنٹس گوادر کی جانب آن لائن کلاسوں کے قیام کے ایچ ای سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے گوادر پر یس کلب کے سامنے دورزہ علامتی احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ آن لائن کلاسوں کے قیام کا فیصلہ اُ نہیں کسی بھی صورت قبول نہیں کیونکہ گوادر سمیت ضلع کے دور رواز علاقوں میں مواصلاتی سروس ایک اہم مسئلہ ہے۔
گوادر شہر جو اس وقت تر قیاتی منصوبوں کا مرکز ہے یہاں نیٹ کی سہولت ناقص ہے پھر دور دراز علاقوں میں اس کی کیا توقع کی جاسکتی ہے بالخصوص ضلع کے دور افتادہ علاقوں اور قصبات میں اس کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایچ ای سی نے یہ فیصلہ زمینی حقائق کی بنیاد سے ہٹ کر صرف ان شہروں کو دیکھ کر کیا ہے جہاں نیٹ کی سہولت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مواصلاتی مسائل نہ صرف ضلع گوادر میں موجود ہیں بلکہ بلوچستان کے اکثریتی شہر اور علاقے اس کے مسائل کا شکار ہیں جس کی واضح مثال ضلع کیچ ہے جہاں فور جی دستیاب ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے اس فیصلے سے ضلع گوادر کے ہزاروں طلبہ اور طالبات کو پر یشانی لاحق ہوگئی ہے جس نے ان کو اپنے تعلیمی کیر یئر کے حوالے سے فکر مند بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آن لائن کلاسوں کے قیام کے فیصلے سے قبل ان کو نیٹ کی سہولت فراہم کی جاتی تو کیا اچھا ہوتا لیکن اس ضمن میں عجلت کامظاہر ہ کیا گیا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں یہ فیصلہ بادی النظر میں ضلع گوادر کے طالب علموں کے تعلیمی کیر ئیر سے کھلواڈ کے متر ادف عمل ہے۔
جس پر فوری نظر ثانی کی جائے۔ احتجاجی کیمپ میں بی ایس او(پجار) کراچی زون کے صدر ظر یف دشتی، پر یس سیکریڑی پرویز واحد، بی ایس او گوادر زون کے سابقہ صدر بالاچ قادر اور دیگر طالب علم موجودتھے جبکہ اس موقع پر بی این پی (مینگل) گوادر کے سینئر رہنماء نثار احمد گورگیج اور گوادر بار کے سابقہ صدر محمد صد یق زعمرانی ایڈ وکیٹ نے طالب علموں کے احتجاجی کیمپ آکر ان سے یکجہتی کااظہار کیا۔