تفتان :وزارت داخلہ نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں مکمل ہفتہ بارڈر میں تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں تجارتی سرگرمیاں پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں تین دن کھولا جاتا تھا جس سے پاکستان سے آم کی برآمدات میں خاصہ کمی ہوگئی تھی
اور سرحدی شہر تفتان میں ایران سے صرف 75 گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوتی تھی ٹرالر گاڑیاں کم ہونے کی وجہ سے تفتان میں سینکڑوں پاکستانی گاڑیوں میں لدی آم خراب ہوگئے تھے وفاقی حکومت نے تاجروں کے مسائل سننے کے بعد پاک ایران بارڈر مکمل ہفتہ کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے
احکامات جاری ہونے پر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کہا ہم ایس او پیز کے تحت تمام تجارتی سرگرمیاں بحال رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومتی ہمدردی کو سہراتے ہیں کہ انہوں نے ہماری فریاد سنی اور تفتان سرحد کو تجارت کے لیے مکمل ہفتہ کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے۔