|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2020

نڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز دنیا بھر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے وبائی مرض سے بچنے کے لیے یوگا کریں۔

یاد رہے دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے 460،299 افراد ہلاک اور اور 8.5 ملین سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

مودی نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ٹیلی ویژن خطاب کے دوران کہا ، ’اگر ہمارے جسم میں قوتِ مدافعت زیادہ ہے تو یہ بیماری کے خلاف لڑنے میں مدد دیتی ہے۔ یوگا کی بہت سی اقسام ایسی ہیں جو قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار ہیں۔‘

مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سانس کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے سانس لینے کی ایک مشق ’پرانایام` کریں۔

کووڈ 19 ایک سانس کا انفیکشن ہے اور یہ شدید بیمار مریضوں میں سانس لینے میں مشکلات اور پھیپھڑوں فیل ہو جانے کا سبب بنتا ہے۔

انڈیا کی وزارت صحت نے بتایا کہ سنیچر کے روز ملک میں کووڈ 19 کے 14،516 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 395،047 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 12،948 اموات ہو چکی ہیں۔