تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کووڈ-19 کی نئی تعریف پیش کردی ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام کے دوران زرتاج گل نے کووڈ-19 کے نام کی ایسی تعریف پیش کی کہ سننے والے لوگ حیران و پریشان رہ گئے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔
زرتاج گل کاکہنا تھا کہ ’کووڈ-19 میں 19 کا مطلب ہے کہ اس کے اُنیس پوائنٹس ہیں جو کہ کسی بھی ملک پر کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں‘۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد زرتاج گل نے وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ میں کہنا چاہتی تھی کہ وبا کی شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے۔
انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں، میں تنقید سے نہیں گھبراتی اور مضبوط ہوتی ہوں۔