تربت:بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی نے کوہ مراد زیارت کے سولر سسٹم لائیٹس کیلئے 3کروڑ روپے اور حلقہ انتخاب کے بجلی ضروریات کیلئے 1کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈزمنظورکرالئے ہیں،
ایم پی اے لالہ رشیددشتی کے ترجمان نے میڈیانمائندوں کوبتایاکہ حالیہ بجٹ میں ایم پی اے لالہ رشیددشتی نے اپنے فنڈز سے کوہ مرادزیارت کی سولر لائٹس سسٹم کیلئے3کروڑ روپے کے فنڈزمنظورکرائے ہیں
جس سے کوہ مراد زیارت پر شمسی توانائی کے ذریعے روشنی کامناسب انتظام کیاجائے گا جبکہ اپنے حلقہ انتخاب میں بجلی وولٹیج بہتری کیلئے ایک کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈز منظورکرائے ہیں، مذکورہ فنڈز سے100اور50کے وی کے ٹرانسفارمر خریدے جائیں گے
جنہیں دشت بل نگور، مند اورگوکدان کے علاقوں میں بجلی ترسیل کے نظام کوبہتربنایاجائے گا، انہوں نے کہاکہ لالہ رشیددشتی کی کاوشوں سے دشت، بل نگور، مند اورگوکدان میں تعلیم، صحت، سڑکوں، آبنوشی ودیگر مدات میں حالیہ بجٹ میں کروڑوں روپے کی اسکیمیں شامل کرلی گئی ہیں جن پر عنقریب کام کا آغازکردیاجائے گا۔