گوادر: ضلع گوادر کے لئے صوبائی بجٹ میں عوامی منصوبوں کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے شکر گزار ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع گوادر میں بلا تفریق عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔ اس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان کے سر جاتا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ماضی میں عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا گیا ہے۔
ایم پی اے گوادر سستی شہرت کے لئے دوسروں کے کام اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔ ان خیالات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سابقہایم این اے میر یعقوب بزنجو نے گزشتہ روز پر یس کلب گوادر میں پر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع گوادر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ہماری تجو یز پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کی ذاتی دلچسپی سے صوبائی حکومت کی حالیہ بجٹ میں عوامی نوعیت کے اہم منصوبے شامل کرائے گئے ہیں۔
ان منصوبوں کی کل تعداد 50ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ تحصیل گوادر میں شمبے اسماعیل، فقیر کالونی، گھٹی ڈور، ملابند اور پلری کے لئے آبنوشی کے اسکیم، جی ڈی اے گرانڈ مسجد کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کرنا، سربندن میں فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر، کوسٹل ہائی وے تا پلری شے موسیٰ بازار تین کلومیٹر پکی سڑک کی تعمیر، گوادر میں پبلک لائبریری کا قیام۔
پشکان میں امتحانی ہال، سائنس اور آئی ٹی لیب کا قیام، مین روڈ سے لیکر حیاتان بازار سائیجی تک پکی سڑک کی تعمیر، 3کلومیٹر بلاک ٹاپ روڈ کی تعمیر مین روڑ تا حسن بازار سائیجی، 3.9کلومیٹر سڑک کی تعمیر کوسٹل ہائی وے تا پلری، ایک کلومٹیر سڑک کی تعمیر حاجی شمبے ہاؤس تا نظر محمد ہاؤس نگوری وارڈ گوادر، فش باربر روڈ سے کوہ باتیل قبرستان تک ایک کلومیٹر روڈ کی منطوری، آنکاڑہ ڈیم تا امام بخش بازار چار کلومیٹر روڈ کی منظوری، وشیں ڈور میں سڑک کے قیام کی۔
منظوری، ایک کلومیٹر روڈ کی منطوری چھب ریکانی تا سابقہ کونسلر جان محمدبازار، ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کی منظوری عبدالحکیم محلہ تا فٹبا ل گراؤنڈ پشکان، گوادرانسٹیٹیوٹ آ ف ٹیکنا لوجی کی اپ گریڈ یشن، گرلز انٹر کالج کی تعمیر، تحصیل گوادر کے شہری اور دیہی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری، آنکاڑہ ڈیم کی رائیزنگ، منظوری اضافی کلاس رومز گورنمنٹ بوائیز پرائمری اسکول چنڈی، ماکولا میں بنیادی مرکز صحت کا قیام، پسنی بوائیز کالج کے لئے کمپلکس کی منظوری۔
پسنی گرلز کالج، لیکچرار ہاسٹل اور لائبر یری کی منظوری، ریک پشت وارڈ سر چوک تا پراھگ اسد چوک تحصیل پسنی میں ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کی منظوری، ریک پشت خداداد محلہ تا حیدر گوٹھ پسنی میں روڑ کی منظوری، پسنی شہر کے لئے پر وٹیکشن وال کی منظوری، پسنی شہر میں لائبر یری کا قیام، کوسٹل ہائی وے تا کلمت روڑ کی منظوری،پسنی وادسر مین روڑ تا ٹکرمحلہ روڑ کی منظوری، باربر گیٹ پسنی تا جڈی یچ روڈکی منظوری، ایم ایٹ ہوٹل تا تاسیٹھ ابراہیم بازار کلانچ پسنی روٖڑ کی منظوری، پسنی میں جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر کی منظوری، پسنی کہدہ کلی بازاروارڈ نمبر 6، وارڈ نمبر7,، وارڈ نمبر1، وارڈ نمبر3، حاجی غفور محلہ وغیر ہ میں بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کی منظوری۔
سر دشت، چربندر، چکلی،کپر بنڈی میں بنیادی مراکزصحت کاقیام، گورنمنٹ بوائیز ہائی اسکول اورماڑہ میں مزید کلا س رومز کی تعمیر، گورنمنٹ بوائیز ہائی اسکول اورماڑہ میں کلاس رومز کی مرمت، گورنمنٹ گرلز کالج اورماڑہ کی عمارت کی منظوری، گورنمنٹ بوائیز کالج میں اورماڑہ میں سہولیات کی فراہمی،چل بازاراورماڑہ میں دو کلومیٹرروڑ کی منظوری۔
بنیادی مرکزصحت بسول میں سہولیا ت کی فراہمی، یوسی گنز میں فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر، جیونی میں انڈور گیمز کے لئے ہا ل کی منظوری، جیونی میں ہائی اسکول کی منظوری، کوسٹل ہائی وے تاروبار خرگوشکی ساڑھے آٹھ کلومیٹر روڑ کی منظوری، گبد میں بنیادی مرکز صحت کی منظوری۔
کلاتو سنٹسر میں واٹر سپلائی اسکیم، ٹیوب ویلز اور سولر بورنگ کی منظوری، جیونی ایک ہزار فٹ تک پی وی سی پائپ لائن کی منظوری، پلری میں بنیادی مرکز صحت کی منظوری، میرجت بازار تا کلاتو ہوت تاج محمد بازار پانچ کلومیٹر روڈکی منظوری اور 20واٹر ٹینک کی منظوربرائے سنٹسر کی اسکیمات شامل ہیں۔