|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں آن لائن کلاسز کیخلاف بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازئشن کی آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،
بلوچستان ہائیکورٹ نے جامعات کو آئن لائن کلاسز کی مدت میں فیسز کی وصولی سے روک دیا، سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار میر عطااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبے کے 84 فیصد علاقوں میں انٹرنیٹ نہیں، انٹرنیٹ اور بجلی کے بغیر آئن لائن کلاسز بے سود ہیں،
سماعت کے دوران رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی اور سیکرٹری تعلیم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے ہائیرایجوکیشن، محکمہ تعلیم بلوچستان اور جامعات کے وائس چانسلر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا بعدازاں آئینی درخواست پر سماعت 30 جون تک ملتوی کردی گئی