|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2020

گوادر: آل پارٹیز گوادر نے کیسکو اور ضلعی انتظامیہ سے ہونے والے مزاکرات اور معاہد ہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ کیسکو نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں احتجاجی دھرنے میں آل پارٹیز گوادر کے ساتھ معاہد ہ کرکے بارہ نکاتی مطالبات تسلیم کئے تھے۔ ایس ای کیسکو مکران سرکل نے معاہدہ کی دھجیاں اڑا کر انتقامی کاروائی شروع کردی ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیاہے۔ ایس ای کیسکو کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے۔ کیسکو اور دیگر ادارے اپنا قبلہ درست کر یں۔ پھر سے احتجاجی تحر یک چلائینگے۔ آل پارٹیز گوادر کے رہنماؤں پر یس کانفرنس میں اعلان۔آل پارٹیز گوادر کے رہنماؤں نے پر یس کلب گوادر میں پر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پارٹیز گوادر کا قیام عوام کے بنیادی مسائل کے حل لئے عمل میں لایا گیا تھا۔

جس کے بعد آل پارٹیز نے بجلی کے بحرا ن کے خلاف یکسوئی کے ساتھ ایک ماہ مسلسل کیسکو آفس کے سامنے دھرنا اور کیسکو آفس کی تالہ بندی سمیت پورٹ روڈ ملاموسیٰ موڈ کے مقام پر احتجاجی دھر نا بھی دیا۔ احتجاجی دھرنے کے موقع پر آل پارٹیز نے گوادر نے بجلی کے بحران کے خاتمہ کے لئے اپنے بارہ نکاتی مطالبات پیش کئے جس کے بعد کیسکو کے ایکسئین نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں۔

آل پارٹیز گوادر کے بارہ نکاتی مطالبات کو دھرنے کے موقع پر تسلیم کرتے ہوئے بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے معاہدہ اور فوری عملی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اگلے روز ہی کیسکو نے آل پارٹیز کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کی خلاف ورزی کی جس کا ذمہ دار سپر نٹنڈنٹ انجینئر (ایس ای) کیسکو مکران سرکل ہیں جنہوں نے انتقامی کاروائی شروع کردی ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا اور ساتھ ہی صارفین کے قانونی کنکشن کومنطقع کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمر کی بندش کا بھی سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو کی اس غنڈہ گردی سے آل پارٹیز گوادر سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی بے حسی بھی قابل مزمت ہے کیسکو اور متعلقہ ادارے اپنا قبلہ درست کریں اور اپنے عوام دشمنی کی روش کو تبدیل کیا جائے۔