کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق اور 18 ویں ترمیم کے خلاف سازش کرنے والوں کے جواب ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق صدر مملکت کی ٹرمز آف ریفرنس نیشنل فنانس کمیشن میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی بطور ممبر اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کی بطور ماہر اقتصادیات کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے یہ آئین اور 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازش کرنے والوں کو جواب ہے۔