قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ لال بازار کا منڈا شیخ رشید اپنی کو زبان لگام دیں اگر ہم نے زبان کھولی تو شیخ رشید کو منہ چھپانے کے لیئے جگہ بھی نہیں ملے گی اگر عمران خان شیخ رشید جیسے احمق لوگ اپنے آس پاس رکھیں گے تو ان کا چلنا مشکل ہو جائے گا سر دار عطاء اللہ خان مینگل اور سرداراختر جان مینگل قابل قدر لوگ ہیں۔
ہم سردار اختر جان مینگل سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شیخ رشید لا ل بازار کا وہ منڈا ہے جسکی زبان بھی لال بازار کی طرح بازاری ہے انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید نے اپنی زبان کو لگان نہیں دی تو ہم بھی چھپ نہیں رہیں گے۔
اور اگر ہم نے اپنی زبان کھولی تو وہ منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر آعظم عمران خان اپنے آس پاس نظر رکھیں شیخ رشید جیسے احمق لوگوں کی موجود گی میں ان کے خلاف ساز ش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گے اور اگر شیخ رشید کو لگام نہیں دیا گیا۔
تو عمران خان کی حکومت کا چلنا بھی انتہائی مشکل ہو سکتا ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے سردار ختر جان مینگل کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کی ہم پروزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سردار اخترجان مینگل سے اور بلوچ قوم سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل اور سردار اختر جان مینگل قابل قدر لوگ ہیں ہم ان کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کرنے کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔