|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2020

قلات: پرنس آغا عبدالکریم خان کی نواسی اور سیاسی و سماجی کارکن پرنسز رضیہ احمدزئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اصل وارث وہ ہے جو بغیر خون خرابے کے عوام کو حقوق دلواسکے اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوان نسل کو جزباتی کرنے سے بہتر ہے کہ ہم قلم کے زور پر اپنے حقوق کے لیئے لڑیں بلوچ قوم پر دہشت گردی کا جو لیبل لگایا گیا ہے۔

پہلے اسے ختم کرنا ہوگا انشاء اللہ امن ہماری مقدر بنے گی شیخ رشید نے سردار اخترجان مینگل سے متعلق جو نازیبا الفاظ استعمال کیئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام قبائلی سردار اپنے باہمی اختلافات کو ختم کرکے آپس میں یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور اپنے قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیئے سوچیں انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اندر سے کھوکھلی ہوتی جارہی ہیں۔

اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوان نسل کو جزباتی کرنے سے بہتر ہیکہ ہم قلم کے زور پر اپنے حقوق کے لیئے لڑیں انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیئے جدوجہد کرکے حکمرانوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہئے کیونکہ بلوچ قوم پر جو دہشت گردی کا جو لیبل لگایا گیا ہے پہلے اسے ختم کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ میں بالکل نیوٹرل ہوں اور کسی سیاسی پارٹی کو حصہ نہیں ہوں مجھے نہ کسی حکومتی عہدے کا لالچ ہے نہ پیسے کا لالچ ہے۔

میں بلوچ قوم کی حقوق کی بات کرتا ہوں اورمیں اپنی بلوچ قوم خدمت کرنا چاہتی ہوں بلوچ قوم انہتائی پسماندہ گی کاشکار ہیں اور بلوچ قوم کی خوشحالی کے لیئے کسی نے بھی کچھ نہیں کیا ہے میں چاہتی ہوں کی بلوچ قوم متحد ہوجائیں۔