|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2020

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہیں پارٹی بلوچستان کے تمام علاقوں کے تعمیر ترقی کیلئے یکساں کوشش کررہا ہیں پارٹی کے فکری کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ضلع چاغی کے مختلف علاقوں کیلئے چار ڈیم منظور کرایا یونین کونسل آمری میں ایک ہزار سے زائد سولر کٹس پر عنقریب کام کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنے رہائش گاہ پر بی این پی چاغی کے سابق ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سینئر اراکین عبدالطیف کشانی اور عید محمد ملنگ شامل تھے۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر میر غلام نبی مری چیرمین قاسم پرکانی اور دیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک اصولی پارٹی ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا ہیں پارٹی کے نظریاتی وفکری دوستوں نے مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرکے ثابت قدم رہے۔

اور ثابت قدمی سے پارٹی کا سہہ رنگا پرچم بلند کرکے پارٹی قائد کا پیغام آگے لیجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں چار ڈیم منظور کیا یونین کونسل آمری میں سولر کٹس کی منظوری ہوئی ہیں انشااللہ بہت جلد ان پر باقاعدہ کام شروع ہوگا پارٹی کارکنان اپنے اندر اتحاد و اتفاق برقرار رکھ کر پارٹی پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔