ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار اور ہرنائی میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ مون سون کی پہلی بارش سڑکیں گلی محلے تالاب بن گئیں دیہی علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع سم نالوں میں طغیانی آنے سے بیشتر علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا میونسپل کمیٹی نے سکر مشین کے ذریعے نکاسی آب کو یقینی بنا کر پہلے مرحلے میں اہم سڑکوں اور گلی محلوں میں آمدورفت بحال کروادی ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں پیر کی علی الصبح گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ مون سون کی پہلی بارش ہوئی۔
بارش ایک گھنٹے سے زائد وقت تک تواتر سے جاری رہی جسکے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا سڑکیں گلی محلے تالاب بن گئے سم نالوں میں تغیانی آنے سے بیشتر علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تیز اور موسلادھار بارش سے دیہی علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دیہات کے لوگ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
بارش کے بعد شہریوں کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے تیزی کیساتھ بارش کے پانی کو نکاس کرنے کا عمل شروع کردیا میونسپل کمیٹی کے عملے نے سکر مشین ودیگر مشینری کی مدد سے پہلے مرحلے میں اہم سڑکوں اور گلی محلوں میں جمع ہونے والا بارش کا پانی نکاس کرکے نالیوں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا جس کے بعد شہریوں کی آمدورفت بحال ہوگئی۔
اور دوسرے محلے میں دیگر گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کا نکاس شروع کردیا گیا،علاوہ ازیں ہرنائی و دیگرونواح اور پہاڑی سلسلوں میں کئی گھنٹوں تیز طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے ہرنائی شہر کا حفاظتی سروتی بند ٹوٹ گیا سیلابی پانی محلہ آخترآباد ہرنائی شہر جلال آباد، بابو محلے،میانی آباد,کلی زرمانہ، سیان، ترو، کے رہائشی و زرعی علاقوں میں سیلابی ریلہ گھروں دکانوں، زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا۔
جبکہ ہرنائی سبی روڈ اور ہرنائی کی نصب آبادی کو شہر سے ملانیوالی بے نظیر شہید رابطہ پل سیلابی ریلے آنے کے باعث مہندم ہوگیا نصب آبادی کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا سیلاب ریلہ شہر و رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا سیلاب کی زد میں آنے والے گھروں میں موجود مرد وخواتین نے چیخ پکار شروع کردیا گیا سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہونے کے بعد ہرنائی شہر اور محلے کی گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہے تھے۔
سیلابی ریلے آنے کے باعث شہر اور محلوں، اور گاؤں میں بڑی تعداد میں گھروں اور دکانوں اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت تیار فصلات کو شدید نقصان پہنچایا لیویز اور مقامی نوجوانان نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کر بڑی تعداد میں لوگوں کو جانی نقصان سے بچایا ہفتہ کی شام اور اتوار کو دن کو دوبارہ بڑا سیلابی ریلے آنے سے ہرنائی شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا۔
سروتی حفاظتی بند جوکہ امسال23 مارچ کو سیلاب کے باعث ٹوٹ گیا تھا اور حکومت ضلعی انتظامیہ نے سروتی بند کو ایمرجنسی بنیادوں پر عرضی بنیادوں پر بجری ڈال کر تعمیر کرکے سیلابی پانی کا رخ موڑ لیا گیا تھا تاہم وام تنگی کے پہاڑی علاقے میں شدید بارش اور ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلے کیلئے عرضی بنیادوں پر تعمیر سروتی حفاظتی بند ریت کا ڈیر ثابت ہوا سیلابی ریلے بند کو پہنچتے ہی بہاکر لے گئی گزشتہ ماہ پانچ میں چار،پانچ بار سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث ہرنائی شہر و دیگر علاقے زیر آب آئے۔