بیلہ: سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان دوستین جمالدینی کا دورہ بیلہ جہاں پر انہوں نے سول ہسپتال بیلہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا دورے میں ایم ایس سول ہسپتال بیلہ ڈاکٹر حاجی عبدالرشید رونجھو نے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان دوستین جمالدینی نے سول ہسپتال بیلہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیئے ترجہی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تا کہ بلوچستان بھر کے عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو جس کے لیئے جام آف لسبیلہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی صحت کے شعبے کی بہتری میں خصوصی دلچسپی کے باعث حالیہ بجٹ میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے انہوں نے کہا کہ کورنا کے سلسلے میں ہم نے ایک شعور ڈویلمیٹ کیا کہ آپ اپنے صحت کے سسٹم کو بہتر کریں۔
جس کے لیئے حکومت نے اس سلسلے میں کام کیا اور عوام کو احتیاطی تدابیر عمل کرنے اور اس کے لیئے ایس او پیز پر عمل کر کے اپنے آپ کو اس بیماری سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان جو کہ ہیلتھ کی بہتری کے لیئے بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں جس نے نہ صرف بلوچستان بلکہ سول ہسپتال بیلہ کو جو صحت کے حوالے سے در پیش مسائل ہیں۔
وہ بھی انشاء اللہ بہتر طریقے سے جلد حل ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے صوبے بھر کی ہسپتالوں میں او پی ڈی بند کر دی گئی تھی وہ اب آہستہ آہستہ بحال کر دی گئی ہیں اور انشاء اللہ سول ہسپتال بیلہ کی او پی ڈی کو بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ کی مشاورت سے جلد بحال کریں گے۔
دوستین جمالدینی نے کہا کہ ریسکیو 1122جو سینٹر قائم کیئے گئے ہیں جن کا ابھی بیلہ آتے آتے کرا ڑو سینٹر،ٹیارو سینٹر کا دورہ کیا اور ان سینٹروں میں مذید عوام کی صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے جبکہ سول ہسپتال بیلہ کی شعبہ ایمرجنسی اور شعبہ گائنی کو بھی فوری بہتر طریقے سے فعال کرنے کے لیئے ترجہی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے بعد اذاں سیکریٹری ہیلتھ نے لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ کے سینٹر کا دورہ کر کے ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ لسبیلہ ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے دکھی انسانوں کی خدمات ایک اچھا اور نیک شگون اقدام ہے۔
قبل ازیں سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے سول ہسپتال بیلہ میں تعمیر ہونے والی گائٹی اوٹی (آپریشن تھیٹر) کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر کو ترتیب کے ساتھ نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود انجنیئر کو سختی سے ہدایت دیں کہ وہ اس سلسلے میں ٹھیکیدار سے سختی سے کام کو معیاری بنائیں۔
اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان دوستین خان جمالدینی کے ہمراہ عبدالرسول چیف پلاننگ آفیسر،ڈاکٹر کملان گچکی،صوبائی کواڈئنیٹر شوکت علی بلوچ،ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی،ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن ر عارف احمد، تحصیلدار بیلہ محبوب علی چنال، سول ہسپتال بیلہ کے ڈاکٹرز ڈاکٹر جاوید اقبال رونجھو، ڈاکٹر عظیم رونجھو،ڈاکٹر عبدالحکیم موندرہ،ڈاکٹر اسماعیل رونجھو،ڈاکٹر یقیوب رونجھو، ڈاکٹر عمران اسماعیل رونجھو کے علاوہ سول ہسپتال بیلہ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔
دریں اثناء سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبہ کے ہسپتالوں کو تمام بنیادی ضروریات فراہم کریں۔وڈھ ہسپتال کی عمرمیری عمر سے زیادہ ہے گزشتہ 15سالوں کے دوران وڈ ھ ہسپتال میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، ہسپتال کے تما م بنیادی سہولت کو پوراکرنے کی کوشش کریں گے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) وڈھ کو فوری پر ترقی دیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر(THQ) کا درجہ دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر ایچ سی وڈھ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر سوموار خان، ڈویلپمنٹ آفیسر عبدالرسول زہری، اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت علی زہری،اور ڈاکٹر کمالان گچکی ان کے ہمراہ تھے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ کے میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیف الرحمٰن مینگل نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال میں دوائیوں کے کوٹہ، اسٹاف کی کمی،عملہ کے رہائشی کوارٹر سمیت دیگر تمام مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹر ی ہیلتھ نے آرایچ سی کو ترقی دیکر THQکے نوٹیفکیشن جاری کرنے احکامات دیئے نوٹیفکیشن ان کے ہسپتال میں دورے کے دوران ہی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کوئٹہ نے جاری کردیا۔
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء ورکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے سیکرٹری ہیلتھ کو اپنے حلقہ کے دیگر ہسپتالوں میں بنیاد ی سہولتوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی سیکرٹری ہیلتھ صحت سے متعلق جملہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی سیکرٹری صحت نے کورونا سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اپریل کی مہینے کی نسبت کرونامیں 50%کمی آئی ہے۔
پہلے سے اموات کی شرح میں کافی کمی آئی ہے۔ ہم عالمی سطح پر کورونا جیسی وباء میں گھرے ہوئے ہیں اور اس صورتحال میں ہمارے صحت کے مراکزاور حکومتیں کسی بھی صورت میں اس قابل نہیں کہ اس وباء کا مؤثر انداز میں دفاع کریں۔ بچاؤ کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے جوکہ خود کو محدود رکھناہے اور سماجی دوری کو اپنانا ہے۔