خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے جعلی لوکل سرٹیفکیٹس کا اجراء کی مکمل چان بین ہونی چائیے اور لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں بلواسطہ یا بلواسطہ ملوث تمام کرداروں کے خلاف سخت ایکشن لی جائے اور جتنے لوگ ان جعلی سرٹیفکیٹس پر وفاقی محکموں کے تعینات ہے۔
ان سب کو فارغ کر کے ان سے ریکوری کی جائے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی میں تاخیر سے مقابلہ کے امتحانات میں شریک طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے صوبائی حکومت جلد بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے لئے دیانت دار چیئرمین کی تعیناتی یقینی بنائے ان خیالات کا اظہارا انہوں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن ایکشن کمیٹی کے چیئرمین جواد احمد زرکزئی سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن ایکشن کمیٹی کے چیئرمین جواد احمد زرکزئی نے سینیٹر جہانذیب جمالدینی کو چیئرمین کی عدم تعیناتی سے طلباء و طالبات کو ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا اور اس کے علاوہ جعلی لوکل سرٹیفکیٹس کے حوالے سے بھی بلوچستان کے طلباء و طالبات کی موقف سے انہیں مکمل طور پر آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر جہانذیب جمالدینی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 ء میں بلوچستان نیشنل پارٹی نے جعلی لوکل سرٹیفکیٹس کا مسئلہ وفاق کے سامنے رکھ دیا گیا۔
بی این پی کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا وفاقی محکموں میں حق تلفی ہو رہی ہے اس کا وفاقی حکومت ازالہ کرے مگر افسوس باتیں تو بہت زیادہ ہوتی ہیں مگر گرانڈ میں ابھی عملی طور پر بہت کچھ کرنا باقی ہے جعلی لوکل سرٹیفکیٹس جاری کرنے والے تمام کرداروں کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ بلواسطہ یا بلا واسطہ ملوث کرداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ہزاروں کی تعداد میں بلوچستان کے جعلی لوکل سرٹیفکیٹس پر وفاقی محکموں میں ملازمتیں حاصل کرنے والے تمام ملازمین کو نہ صرف فارغ کیا جائے بلکہ ان کے خلاف عملی ایکشن لے کر بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا حق کھانے پر ان سے مکمل ریکوری کی جائے اور ان ملازمتوں پر بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو تعینات کیا جائے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو بلوچستان کے نوجوان بہتر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
اور ہم سب ملکر بلوچستان کے عوام کی حقوق حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیرمین کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ پچھلے چار مہینے سے چیرمین کی تعیناتی نہیں کرنا حکومت کی نا اہلی ہے۔ حکومت بلوچستان جلد از جلد ایک قابل اور ایماندار چیرمین تعینات کریں۔ یہ بھی حکومت کو تنبی کرتے ہیں کہ اگر ایسے بندے کو چیرمین بنایا گیا جن کا ماضی داغدار ہے تو ایسے چیرمین کے تعیناتی کو ہم چیلنج کریں گے۔