|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2020

کوہلو: سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کے کوہلو کے دورے کے موقع پرڈپٹی کمشنر کوہلو کے آفس میں اجلاس‘اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ‘ڈپٹی ڈائریکٹر زاعت سعید اللہ مری‘ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ دل ملک مری‘ڈائریکٹر پلانٹ اینڈ پروٹیکشن عارف شاہ‘ایم ایم ڈی آفیسر غلام قادر مری سمیت زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ز راعت انتہائی اہم شعبہ ہے۔

یہی وجہ ہے صوبائی حکومت اس کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے زراعت کی ترقی کے لئے متعدد منصوبے شروع کیئے گئے ہیں اور ان کی بر وقت تکمیل کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔متعدد منصوبوں میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم میں منتقل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کپاس گندم سمیت دیگر فصلوں کی بیج کے بارے میں اقدامات اور ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسانوں کی زراعت کے حوالے سے ذہن سازی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔سیکرٹری زراعت قمبر دشتی ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹرعارف شاہ،ڈ پٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ،ڈپٹی دائریکٹر زراعت توسیع سعداللہ مری،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ میر دل ملک،ڈپٹی دائریکٹر زرعی انجنیئرنگ عبدالعزیز بزدار سمیت محکمہ کے افسران اور مقامی زمینداروں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی کی جانب سے سیکرٹری زراعت ٹڈی دل کی تدارک کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کا کہنا تھا کہ ضلع میں ٹڈی دل کی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کی چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف یونین کونسلز اور تحصیلوں میں ٹڈی دل تلف کرنے کیلئے اسپرے کررہے ہیں۔

محکمہ زراعت کی جانب سے اب تک ضلع میں 14 ہزار سے زائد ایکٹر پر ٹڈی دل تلف کرنے کے لئے اسپرے کیا گیاجبکہ 70 ہزار ایکٹر اراضی پر مشتمل کھڑی فصلیں ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں محکمہ زراعت کی جانب سے ٹڈی دل تلف کرنے کے لئے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ٹڈی دل سے متاثرہ زمینداروں کی ہر ممکن تعاون کی جارہی ہے۔