کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سینٹر منظور احمد کاکڑ سے انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ نے سول سیکرٹریٹ محکمہ داخلہ کانفرنس روم میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے بریفننگ دی،
صوبائی وزیر داخلہ نے تاجر وں سے گفتگو کرتے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجربرادری انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، بالخصوص صوبہ کے تاجر وں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے،
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عالمی وباءبن چکی جس سے پاکستان بھی شدید متاثر ہورہا ہے اس ضمن میں انتہائی مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو عام آدمی کا احساس ہے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس تو دوسری جانب غربت و افلاسh ہے ہم چاہتے ہیں کاروباری سرگرمیوں کو جامع و مربوط حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھا جائے،
وزیر داخلہ نے تاجروں پر زور دیا کہ آپ مختلف شعبوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایس او پی بنا کر دیں تاکہ اس کی روشنی میں بھرپور اقدامات یقینی بنائی جا سکیں۔ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا سے متاثر ہونے والے ہر طبقے کو ریلیف فراہم کرے گی جس کی ایک مثال احساس پروگرام ہے جبکہ حکومت کو ہوٹل اور اوقات کار کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام مشکلات کا ادراک ہے تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنے اور معشیت کا پہیہ چلانے کے لیے
لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ وفد کے سربراہ رحیم کاکڑ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث کاروبار زندگی لاک ڈاﺅن کی نظر ہوگیا ہے اس صورتحال میں تاجروں کو معاشی دشواریوں کا سامنا ہے۔ حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ تمام سفارشات وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو پیش کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا