حب: کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور طویل بندش کے باعث بیلہ کی عوام نیسراپا احتجاج ہوکر سڑکوں پر نکل آء مین آر سی روڈ احتجاج کرتے ہوئے بلاک کردیا. تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو کے الیکٹرک کے ناروا سلوک اور مسلسل بجلی کی بندش کے خلاف بیلہ کی عوام اور تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے مین آر سی ڈی شاہراہ بیلہ کراس سے بند کردی۔
مظاہرین جن میں نیشنل پارٹی کے رہنما واحد بلوچ،غلام نبی رائیل،وائس آف یوتھ کے منیر احمد رونجھو،ظفر رونجھو،ونود کمار اور شہریوں نے ار سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کیلئے بند دی جہاں پر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطار لگ جانے کی۔
اطلاع پا کر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن ر عارف احمد اور ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن ر عارف احمد نے مظاہرین سے کامیاب مزکرات کرکے ڈھائی گھنٹے سے زاہد بند رہنی والی شاہراہ ٹریفک کے لیئے کھول دی اور مزاریں کو یقین دہانی کرائی کے۔الیکٹرک لسبیلہ کے جی ایم سے بات ہوئی ہے اور انشااللہ پیر کے روز میرے آفس بیلہ میں آپ لوگوں کی موجودگی میں بجلی سے درپیش مسائل رکھ کر انھیں حل کریں گے۔